سکھر: ایس اوپیز کے تحت سنی تحریک کی جانب سے 450 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

37

سکھر۔10مئی (اے پی پی )سنی تحریک سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 450 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، اس سلسلہ میں تقریب ایس اوپیز کے تحت مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خاص ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سنی تحریک کے صوبائی رہنما حافظ محبوب سہتو ،سکھر کے نامور سماجی وتاجر راہنما ملک رضوا الحق ،انجمن واری تڑ روڈ سکھر کے حاجی پرویز چنہ ،انجمن تاجران نشتر روڈ سکھر کے عامر فاروقی ،سنی تحریک سکھر کے رہنماو ¿ں شہزاد خرم ،نعیم راجپوت ،حاجی انور کمال بلوچ،بلال سومرو و دیگر نے شرکت کی۔

 اس موقع پر سنی تحریک کے صوبائی رہنما حافظ محبوب سہتو کا کہنا تھا کہ سنی تحریک کی جانب سے لاک ڈاو ¿ن سے متاثرہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں اور غریب افراد کے گھروں پر راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، مستحق افراد کی مدد کیلئے سنی تحریک میدان میں ہے، متاثرہ افراد کو راشن پہنچانے کے حوالے سے مخیر حضرات کا تعاون حاصل ہے، سنی تحریک نے کبھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے اور نہ چھوڑیگی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے کی مدد کا وقت ہے اس لیے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور مشکل گھڑی میں اپنے غریب بھائیوں کی مدد کریں۔دوسری جانب سنی تحریک کے کارکنان کے ذمہ داروں نے سکھر کی مختلف یوسیز میں گھر گھر جاکر متاثرہ افراد تک راشن پہنچایا۔