سکھر: لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کرانے کیلئے پاک فوج اور پولیس گشت میں اضافہ ، شہریوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت

35

سکھر۔10مئی (اے پی پی )لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کرانے کیلئے پاک فوج اور پولیس گشت میں اضافہ ، شہرمیں کھلی ہوئی دکانیں بند کرا دی گئیں ، شہریوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کردی،کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے این سی او سی فیصلوں کی روشنی میں حکومتی اعلان کردہ لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کے سلسلے میں انتظامیہ نے کارروائی تیز کردی ہے۔

تھانہ بی سیکشن ( راﺅ شفیع اللہ ) کے تھانہ انچارج لیاقت لاشاری نے اپنے عملے کے ہمراہ تھانہ حدود کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز کا دورہ کیا ، وہاں کھلی ہوئی کچھ دوکانوں کو بند کرادیا ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے گھروں میں محفوظ رہنے کو کہا ، ڈیوٹی پر مامور تافسران او ر اہلکاروں وملازمان کوہدایت کی ہے کہ تھانہ حدود میں لاک ڈاﺅن پرعملدرآمدکو ہرصورت یقینی بنایاجائے ،خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی۔

 انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہایت اہم ڈیوٹی پرمامور ہیں اورایک اہم فورس کاممبر ہونے کے ناطے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے عوام کوحکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے ساتھ ساتھ خود بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکوہرصورت یقینی بنائیں،دوران ڈیوٹی ماسک ،گلوز اورہینڈ سینٹائزر استعما ل کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کاخاص خیال رکھاجائے۔شہرکے مختلف علاقوں میں پاک فوج اور پولیس کے جانوں کا مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔کئی علاقوں میں لوگ دوکانیں کھول رہے ہیں پولیس آنے کے بعد وہ کچھ دیر کے لئے دوکانیں بند کردیتے ہیں۔