سکھر: یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرسکھر کی مختلف مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ ریلی

53

سکھر۔یکم مئی( اے پی پی ) یوم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرسکھر کی مختلف مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ،پریس کلب کے سامنے محنت کشوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی گئی۔رہنماو ¿ں نے کہا کہ مزدور طبقہ حقوق کیلئے متحد ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی یوم مئی محنت کشوں کا عالمی دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں ورکرز کنفڈریشن کے زیر اہتمام مینارہ روڈ تا پریس کلب تک مرکزی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے سید زاہد حسین شاہ ،شجاع گھمرو ،جاوید عباسی، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے علی مردان شیخ، ریلوے مزدوریونین قاضی نعمت اللہ، ایریگیشن یونین کے خادم حسین کھوسہ ، CBA یونین پی ٹی سی ایل شفیع محمد کلہوڑو، میونسپل لیبر یونین کے سعید مہر، سوئی گیس یونین خادم حسین ،روینیو ڈپارٹمنٹ کے امیر علی شیخ،دریاءخان و دیگر نے کی۔

 ریلی پریس کلب پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے شریک یونین کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ اپنے حقوق کے لئے متحد ہے۔ حکومت قومی اداروں کی نجکاری نہ کرے۔ تمام یونینز کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کسی بھی ادارے میں محنت کشوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو تمام یونینز کے مزدور متحد ہو کر احتجاجی تحریک چلائینگی۔ شرکائنے شہدا شگاگو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔ جائز حقوق فراہم نہ کئے گئے تو مزدور طبقہ اپنے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔