سکھر۔25مئی(اے پی پی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کندھکوٹ پہنچے گئے،ایک ہفتہ قبل چاچڑ برادری کے 9 افراد کی ہلاکت پر ورثاءسے تعزیت کی،اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ پی ٹی آئی راہنما سید طاہر حسین شاہ، چاچڑ برادری کے سردار پپو خان چاچڑ، آغا مولا بخش پٹھان، شعبان جکھرانی اور دیگر رہنماءبھی موجودتھے۔
اس موقعہ پر حلیم عادل شیخ نے تعزیت کرتے ہوئے کہاوزیراعظم، گورنر سندھ کی طرف سے مظلوم برادری سے یکجہتی کے لیے پہنچا ہوں،اتنے بڑے واقعے پر چاچڑ برادری نے صبر کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، چھ ماہ میں سکھر رینج میں ہزار کے قریب افراد قتل ہوچکے ہیں،گورنر سندھ کی سربراہی میں سکھر میں ہم امن کانفرنس کرانے جارہے ہیں، سندھ میں فوری اے ڈی خواجہ جیسے ایماندار افسر کو آئی جی لگایا جائے، ان بکتر بند گاڑیوں میں اس وقت کے وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ، اور آئی جی کو بٹھا کر کچے میں بھیجا جائے، اتنے لوگ قتل ہوگئے لیکن انہیں کوئی گرفتار کرنے والا نہیں ہے،سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے، وفاقی حکومت کی جانب سے ان خاندانوں کو معاوضے کے لیے بات کروں گا۔