شجاع آباد کی قدیمی مسجد مسجد حسینیہ المعروف قاضیوں والی مسجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن شریف

26

ملتان، 12 مئی (اے پی پی): گزشتہ رات پورے پاکستان کی طرح شجاع آباد کی قدیمی مسجد مسجد حسینیہ المعروف قاضیوں والی مسجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن شریف ہوا جس میں عقیدت مندوں نے نماز تراویح ادا کی ختم قرآن مجید کے موقع پر مقررین نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی فصیلت بیان کی گئی اور لیلۃ القدر کی فصیلت بھی بیان کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تقاریر بھی کی گئی۔

مسجد کے خطیب قاضی قمر الصالحین نے آج کی رات پر اور ختم قرآن مجید پر اظہار خیال فرمایا اور کہا کہ احادیث میں آخری عشرے کی بڑی فضیلت بتائی گئی ہے کیونکہ یہ نجات حاصل کرنے کا عشرہ ہے اور اسی عشرے میں لیلۃ القدر بھی ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہےرمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے، اس عشرے میں اللہ رب العزت کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے جہنم سے نجات کی دعا مانگنی جاتی ہیں آخری عشرے میں ہی ہزار راتوں سے افضل رات ’لیلۃ القدر‘ کو بھی مسلمان اپنی اپنی انفرادی یا اجتماعی طور پر تلاش کرتے ہیں اور آخر میں دعا کرائی گئی اور ختم قرآن مجید پر حافظ صاحب کی دستارِ بندی بھی کی اور تمام افراد جو کہ پورا سال مسجد کی خدمت کرتے ہیں انہیں بھی دستار بندی سے نوازا گیا اور ملک پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں خصوصاً اس موذی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کی گئیں اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد اس مبارک مہینے کے صدقے آزادی نصیب فرمائے اور کشمیری بھائیوں کو بھی آزادی نصیب فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔