شکر گڑھ،21مئی(اے پی پی):جمعیت اہلحدیث اور جماعت اسلامی کیجانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، ریلیاں نورکوٹ چوک سے درمان چوک تا ریلوے پھاٹک نکالی گئیں۔ مظاہرین نے امریکہ اوریہودی ریاست کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مقررین نے اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت بڑی عالمی طاقتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔