لاہور 28 مئی (اے پی پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے قوم کو طاقتور بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قوم نے اپنے پیٹ کاٹے اور ریاستی ادارے کردار ادا کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت سیاست میں زندہ رہنے کیلئے کوشاں ہیں وفاق پانی کی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتاسندھ کی سیاسی پارٹی پانی پر سیاست کرنے کو زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہےسندھ حکومت کی مدد سے پانی چوری کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1991 کے معاہدے کے تحت پنجاب کو پانی کے استعمال کا حق ہےسندھ میں پانی چوری کر کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو دیا جاتا ہےسندھ میں ملی بھگت سے پانی چوری ہوتا ہے پانی کے مسئلہ کو حل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ارسا اجلاس میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں ارسا ماہرین سے پانی چوری کی تحقیقات کرانی چاہیے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے لیے آئندہ بجٹ میں 80 سے 100 ارب روپے رکھے جائیں گے آج کے دن تک سات اضلاع کے اٹھاسی لاکھ افراد نے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے ۔ڈی جی خان اور ساہیوال کی ڈویژن میں اڑتالیس لاکھ کی آبادی کو فوری طور پر ہیلتھ کارڈ دینے جارہے ہیں۔