صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات،نیب رپورٹ برائے سال 2020 پیش کی

22

اسلام آباد، 28مئی(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی.

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب رپورٹ برائے سال 2020ء صدر مملکت کو پیش کی۔صدر مملکت نے سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کی تعریف کی اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر نیب کے کردار کو سراہا۔