لاہور 27مئی (اے پی پی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت، بزنس ماڈل، پلاٹوں کی فروخت اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے صنعتی مراکز میں انفراسٹرکچر کی فراہمی اور دیگر امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں فیڈمک کے بعض امور میں عدم شفافیت کی شکایات پراظہار ناراضگی صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے معاملات میں شفافیت اور بہتری لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فیڈمک دئیے گئے اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے صنعتکاری کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھانا وزیر اعظم عمران خان کا ویزن ہے۔
صنعتی مراکز میں صنعتی یونٹس لگانے کے لئے صنعتکاروں کو سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈمک صنعتی کاری کے عمل میں تیزی لانے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کرےصوبے میں نئی سرمایہ کاری لاکر غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پائیں گے۔سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید ،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت ،اکنامکس ایڈوائزر اور فیڈمک کی ٹیم نے اجلاس میں شرکت کی۔