ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جرمانے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

14

ملتان، 12 مئی (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جرمانے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،  ماسک نہ پہننے پر4 شہریوں کو پانچ، پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے شہریوں کو آئندہ ماسک نہ پہننے کی صورت میں گرفتار کرنے کی وارننگ بھی جاری  کردی گئی ہے، لاک ڈاون کی پابندی کی با وجود دکانیں کھلی رکھنے پر2 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران53 کاروباری مراکز سیل کئے گئے ہیں جبکہ  مقررہ اوقات کے بعد سٹور کھولنے پر  فوڈ فیسٹیول اور مکہ ڈیپار ٹمنل سٹور کو بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر مجموعی طور پر2لاکھ23 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔