ملتان، 24مئی(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ ملتان کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، پابندی کے باوجود رات8 بجے کے بعدبزنس جاری رکھنےپر7کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں اور ماسک نہ پہننے پر33 افراد پر23500 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس اوپیز یکسر نظر انداز کرنے پر4 افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر مجموعی طور پر2لاکھ74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔