ملتان،31مئی2021 (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہری موقع پر گرفتار جبکہ5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال سمیت5 کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں پابندی کے باوجود شادی ہال میں انڈور میرج پارٹی جاری تھی شادی ہال کے مالک پر20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے اور ماسک نہ پہننے پر31 افراد کو15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو مجموعی طور پر98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔