ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

45

لودھراں،  11 مئی (اے پی پی): ترجما پولیس کے مطابق ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف  مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 09 ملزمان گرفتار، *03 کلو 330 گرام چرس ، 355 لیٹر دیسی شراب 04چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد  ہوا۔  برآمد ہونے والی شراب عید کے موقع پر ذخیرہ کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات،مزید تفتیش جاری ہے۔