عارف والا؛بدنام زمانہ منشیات فروش افضل سمرا  گرفتار، ایک کلو 550 گرام چرس برآمد کر  لی  گئی

34

عارف والا،29مئی  (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ قبولہ پولیس نے گاؤں 37/ ای بی میں کارروائی  کرتے   ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش افضل سمرا کو گرفتار کرکے ایک کلو 550 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ قبولہ ایس ایچ او ریاض بھٹی نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ،منشیات فروشی سے علاقہ کو صاف کرنے کیلئے عوام تعاون کو یقینی بنائیں۔