عمران خان کے  علاوہ کسی نے پانی کے ذخائربنانے کے لئے کام نہیں کیا، حلیم عادل شیخ قائد حزب اختلاف سندھ

70

اسلامآباد،30 مئی (اے پی پی): تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تربیلا ڈیم بنا تھا  جس کے اوپر 91 کا  اکارڈ ہوا ہے، 9.16ملین  ایکڑ فٹ اسٹوریج تھی آج   یہ اسٹوریج 5.8 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے  باقی سب مٹی سے بھر گیا ہے ، 40 فیصد کم ہو گئی ہے اس کا مطلب ہے  آگے پانی بھی اتنا ہی جائے گا۔ یہ تو نہیں ہو سکتا 91 میں 9.6 تھا اتنا ہی 5.6 کے اوپر آگے جائے ۔ ہمارے ہاں پانی کا مئلہ ٹیکنیکل ایشو ہے  اس کو پولیٹیکل ایشو بنا دیا گیا ہے اور  اس کے اندر بھی مخصوص مقاصد کی خاطر ہمارے لوگ  پروبلم پیدا کر دیتے ہیں ،  ٹیلی میٹری سیسٹم نہیں  لگانے دیتے۔

حلیم عادل شیخ نے کیا کہ  عمران خان کے  علاوہ کسی نے ذخائرپر کام کیا، آج عمران خان صاحب کر رہے ہیں ، ہم یہ کام کر رہے ہیں ، کراچی میں 162 ارب جو پہلی اناؤنسمنٹ 2018 کی، 162  ارب میں سے  انشااللہ ،  اس اگست  کے اندر  گرین لائن بسیں سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی جبکہ  13 سال میں پیپلز پارٹی ایک بس نہیں دے سکی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فائر برگیڈ کی گاڑیاں ختم ہو چکی تھیں ، 52 فائر ٹینڈر کراچی کے لوگوں کے لئے  162 ارب  کے اندر سے موجود ہیں۔