عید کے دنوں میں عوام الناس کورنا سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر لازمی اپنائیں: ڈاکٹر فردوس

36

سیالکوٹ10مئی(اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہیں،  ننگے پاؤں روضہ رسول پر حاضری دینے والے پہلے وزیراعظم ہیں، وزیر اعظم پاکستان ریاست کو ریاست مدینہ کے خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہی، مساکین، یتماء اور بیوہ اور ناداروں کیلئے احساس پروگرام  جیسے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے. حکومت غریب، مستحق اور نادار افراد کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے. حقوق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کے بغیر کوئی انسان کامل نہیں ہوسکتا. انہوں نے مزید بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق رواں سال  رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں، جبکہ حکومت کی جانب سے کورانہ وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہے، انہوں نے عوام سے کووڈ ایس او پیز پر عمل دارمد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے،  میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں عوام الناس کورنا سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر لازمی اپنائیں، ڈاکٹر فردوس نے بتایا ہے کہ عید کے بعد یہ بازار سہولت بازار کا روپ دھار لیں گے جہاں پی ٹی آئی حکومت سستی اشیاء کی فراہمی کا مشن جاری رکھے گی، پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا، معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار قائم کیے گئے ، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فراہم کیا جاتا رہا۔ حکومت پنجاب نے سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دی۔ آٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150 روپے کی سبسڈی ملی رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی گئی، ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید بتایا ہے کہ  رمضان بازاروں میں سبزیاں،پھل،دالیں، بیسن اور دیگر اشیاء 2018 ء کے نرخوں پر دستیاب رہے، 3 سال پرانے نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فروخت پی ٹی آئی حکومت کا غریب دوست اور مستحسن اقدام ہے ،رمضان بازاروں میں صارفین کو خریداری کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی جہاں مسائل کی نشاندہی ہوئی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے، صوبہ بھر میں قائم رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 89 لاکھ 42ہزار 713 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے375 روپے فی تھیلہ کے حساب سے 76لاکھ 66 ہزار 973 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔  شوگر ملوں سے اب تک 2 کروڑ 99 لاکھ 56 ہزار 681 کلو گرام چینی اُٹھائی گئی جس میں سے 2 کروڑ 15 لاکھ 44 ہزار 783 کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں. اِن مجسٹریٹس نے 9 مئی کو 8 ہزار 896 انسپکشنز کیں۔1061 اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 45مقدمات درج ہوئے اور29 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر 16 لاکھ 41 ہزار200 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ بعد ازاں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موضع بڑتھ کے عوام کو خود راشن تقسیم کیا، مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور انکے فلفور حل کرنے کا کہا۔