قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن، ہوتہ روڈ پر 75 لاکھ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار کروالیا

24

عارف والا، 12 مئی (اے پی پی): عارف والامیں انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے عملہ کے ہمراہ عید گاہ ہوتہ روڈ پر آپریشن کرتےہوئےقبضہ مافیا سے 75 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری جگہ قابضین سے واگزار کرالی، ہوتہ روڈ پر قبضہ مافیا نے کمرشل سرکاری جگہ پر قبضہ کر کے مکان اور دوکانیں بنا رکھی تھیں سرکاری جگہ کا قبضہ واگزار کروا کر قابضین ابرار اور رب نواز کو گرفتار کرکے تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کا کہنا تھا کہ سرکاری جگہ پر کسی بھی قبضہ مافیا کو قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی سرکاری جگہ کی ایک ایک انچ کی حفاظت اولین ترجیح ہے پنجاب حکومت کی ہدایت پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔