قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون رمضان بازار جلالپورپیروالا کا دورہ

18

جلالپورپیروالا ،05 مئی (اے پی پی ):رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون رمضان بازار جلالپورپیروالا کا دورہ مختلف سٹالز کو چیک کیا بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر و رمضان بازار سنتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا

رکن قومی اسمبلی حلقہ 159 جلالپورپیروالا رانا محمد قاسم نون کا رمضان بازار کا دورہ انہوں نے رمضان بازار میں قائم تمام سٹالز چیک کیا اور لوگوں سے مسائل بھی معلوم کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے رمضان بازار کے حوالے سے  ایم این اے کو بریفنگ دی اس موقع پر ڈی ایس پی عباس اختر ،تحصیلدار محمد عامر خان ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک خادم حسین نیازی ،سی او سید مصلح الدین شاہ،جام شاہد رسول،رانا محمد رفیق سمیت تحصیل انتظامیہ و سیاسی شخصیات موجود تھیں رکن قومی اسمبلی نے انتظامات کو بہترین قرار دیا اور شاندار منصوبہ بندی کے تحت رمضان بازار لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر و رمضان بازار انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔