قومی اسمبلی  کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

29

اسلام آباد،28مئی  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات اور ایجنڈے پر موجود دیگر ایوان کی معمول کی کارروائی زیر غور لائی گئی تاہم ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا۔