لاہور؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گڑھی شاھو میں کارروائی،جعلی دیسی گھی تیار کرنے والی ڈیری کو سربمہر کردیا

14

لاہور،03مئی(اے پی پی):صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےگڑھی شاھو میں کھلے رنگوں اور ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال سے مضر صحت جعلی دیسی گھی تیار کرنے والی ڈیری کو سربمہر کردیااور بھاری مقدار میں ناقص دیسی گھی، کیمیکل اور ناقص دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے بتایا کہ کھلے رنگوں اورممنوعہ کیمیکلز کے استعمال سے مضر صحت جعلی دیسی گھی تیار کیا جا رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ خوراک کے کاروبار میں جعلسازی اور ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،قدرتی غذائیت سے بھرپور دیسی گھی جیسی غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔

مزید جانتے ہیں لاہور سے افتخار علی کی اس رپورٹ میں