مانسہرہ؛کاغان ڈویلمنٹ اتھارٹی نے  دریا کنہار کے کناروں اور ناراں جلکڈ روڈ کے اطراف شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

22

مانسہرہ،26مئی(اے پی پی):  وزیر اعظم کے ویژن  کلین اینڈ گرین مہم  کے تحت سیاحتی مقامات میں  شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے، کاغان ڈویلمنٹ اتھارٹی نے  دریا کنہار کے کناروں اور ناراں جلکڈ روڈ کے اطراف شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس مہم میں دیودار، چیڑ اور دیگر درخت محکمہ جنگلات کے معاونت سے لگائے جائیں گے۔ دریائے کنہار کے کناروں پر شجرکاری مہم کا مقصد سیلاب سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ کناروں کو بھی مضبوط کرنا اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔

کاغان ڈویلمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ایمل خان نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں تفریخی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں قدرتی حسن کی بحالی کے لئے بھی منصوبے شامل کئے گئے ہیں، شجرکاری کی موجودہ مہم سے دریائے کنہار میں آبی حیات اور دریا  پر بننے والے ڈیموں کو مزید تحفظ ملے گا اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہونے سے مستقبل میں سیاحت کے فروغ کا سبب بنے گا۔