مظفرگڑھ؛بھوسے کے ڈھیر اور بھٹے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

49

مظفرگڑھ، 22 مئی(اے پی پی):نواحی قصبے رنگپور میں چوک سرور شہید روڈ پر  اینٹوں کے بٹھے کے نزدیک پڑے بھوسے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی، اطلاع پر ریسکیو 1122  نے کی فاٸر وہیکل نے موقع پر پہنچ کر فاٸر فاٸٹنگ شروع کردی اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا مگر شدید آندھی چلنے سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھی جس نے نزدیکی بھٹے کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ملتان سے بھی ایک فاٸر وہیکل کو بلایا گیا  تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو زرائع کے مطابق آگ بھوسے کے ڈھیر میں جلتا ہوا سگریٹ پھینکنے سے لگی ہے۔