ملتان؛آر پی او سید خرم علی کا شادی والے گھر ڈکیتی کے معاملہ کا سخت نوٹس ، ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت

28

ملتان، 26مئی (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے شجاع آباد میں شادی والے گھر ڈکیتی کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

 آر پی او سید خرم علی نے شجاع آباد جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندان سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے متاثر خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  فرانزک رپورٹس بھی تفتیش کے رخ کے تعین میں مددگار ہو گی۔

 آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا اس مقصد کے لیے پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ہدف دےدیا گیا ہے۔

 سی پی او منیر مسعود مارتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔