ملتان، 23مئی(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شجاع آباد میں گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران13 مختلف مقامات پر چھاپے کے دوران گندم کی26 ہزار بوریاں برآمد کر لیں گئی ہیں، برآمد کی گئی گندم کی مالیت 5کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔
چھاپے اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی قیادت میں مارے گئے،محکمہ خوراک کے افسران اور پولیس بھی انکے ہمراہ تھی،ذخیرہ کی گئی گندم کو محکمہ خوراک کے خریداری سنٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔