ملتان؛ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی زیر صدارت  کرائم میٹنگ کا انعقاد

21

ملتان، 08 مئی (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

 آر پی او نے کہا پراپرٹی کے خلاف مقدمات میں ریکوری پر توجہ دیں اور  اندھے قتل کے کیسوں کا جلد سے جلد سراغ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو جلد سے جلد گرفتار کریں اور  جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کریں تا کہ امن کی فضا قائم رہے۔

اجلاس میں سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ سمیت ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور ملتان کے تمام ڈویژنل ایس پی ایز  بھی شریک تھے۔