ملتان؛سموگ کا باعث بننے والے روایتی بھٹوں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن،3 بھٹے سیل کر دئیے گئے

20

ملتان، 22مئی(اے پی پی): فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے روایتی بھٹوں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پرچوک ناگ شاہ کے قریب واقع 3 بھٹے سیل کر دئیے گئے ہیں۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنرصدر عدنان بدر کی قیادت میں کی گئی۔محکمہ ماحولیات کے افسران بھی اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ تھے۔زگ زیگ سسٹم پر منتقل نہ ہونیوالے بھٹوں کے خلاف ایک ہفتہ کے اندر یہ تیسری کارروائی ہے۔