ملتان؛ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر جانوروں میں وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع

25

ملتان، 19مئی(اے پی پی):ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر جانوروں میں وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں مصروف عمل ہیں۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا کہ بڑے جانوروں کو گل گھوٹو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں اور  بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کی بیماریوں اور پرندوں میں رانی کھیت جیسے وبائی امراض سے بچاو کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا تحصیل سٹی اور صدر میں 5 لاکھ بڑے جانوروں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، ٹیموں کو 2 لاکھ86 ہزار بکریوں اور5 لاکھ دیسی مرغیوں کو ٹیکے لگانے ہدف دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ ابتک ڈیڑھ لاکھ بڑے جانوروں،50 ہزار بکریوں اور2 لاکھ مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور  30 جون تک ویکسینیشن کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا، کسان حضرات اپنے قیمتی جانوروں کی ویکسی نیشن کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

 انہوں نے کہا کسان اپنے قریبی ویٹرنری ہسپتالوں سے بھی جانوروں کی ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔