ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن  بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ 12 سالہ بچہ لواحقین کے حوالے کر دیا

17

ملتان ،25 مئی (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ 12 سالہ بچہ لواحقین کے حوالے کر دیا ،12 سالہ اسد ولد رستم کو کچھ ماہ قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر سے بھاگا ہوا پاکر حفاظتی تحویل میں لیا تھا۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نوید مختار کے مطابق  انچارج شعبہ فیملی ٹریسنگ سید اعجاز رضا نے بچے کو اسکی بہن اور خالہ کے حوالے کیا،بچہ گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگ گیا تھا  جبکہ بچے کا تعلق چک 161 ای بی عارف والا ڈسٹرکٹ پاکپتن سے ہے۔لواحقین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کا شکریہ ادا کیا۔