ملتان،18مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ماسک نہ پہننے پر18 شہریوں کو9 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع میں17کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا،9 کاروباری مراکز ملتان شہر اور8 شجاع آباد میں سیل کئے گئے۔
انڈور ڈائننگ پر گلشن مارکیٹ میں2 ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رمادا ہوٹل پر50 ہزار روپے اور ٹیسٹی گلگشت ریسٹورنٹ پر30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر8 بسوں کو تحویل میں لیا گیا جبکہ کورونا سے بچاو کے ایس او پیز نہ اپنانے والوں کو مجموعی طور2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔