ملتان، 17مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ماسک نہ پہننے پر 57 شہریوں کو32ہزار300 روپے جرمانہ کردیا گیا ہے اور کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ مالکان پر1لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
ایک بڑےڈیپاٹمنٹل سٹور سمیت 2 کاروباری مراکز اور2 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دکانداروں پر1لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹ مالکان کو 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔