ملتان، 9مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بڑی کارروائی، ضلع میں پچاس کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں،کورونا ایس او پیز یکسر نظرانداز کرنے پر2 افراد موقع پر گرفتار،2 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اے سی سٹی خواجہ عمیر نےکینٹ،گلشن مارکیٹ اور حسین آگاہی میں21 دکانوں کو سیل کیا ہے۔ اے سی صدر عدنان بدر نے10 بڑے ہوٹل اور اے سی شجاع آباد محمدزبیر نے 8 دکانیں سیل کر دی ہیں۔
پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گھنٹہ گھر اور گلگشت میں3 دکانوں کو تالے لگا دیئے ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانامحسن نے کورونا ایس پیز پر عمل نہ کرنے پر13 بسوں کو تحویل میں لے لیا ہے، حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بسوں میں50فیصد سے زائد مسافر سوار کئے گئے تھے، سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ مالکان پر52 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے سحری کے وقت دکانیں کھولنے پر دکانداروں کو1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ہیں۔