ملتان :ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

56

 ملتان،03 مئی (اے پی پی )؛ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے بوسن روڈ تحصیل چوک سے سیداں والا بائی پاس چوک تک روڈ اور سروس روڈ کی حدود میں قائم تمام تر تجاوزات جبکہ ماڈل ٹاؤن چوک،واپڈا ٹاؤن چوک اور نگانہ چوک تک روڈ کی دونوں اطراف میں قائم عارضی و پختہ تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ سائڈز کو کلیئر کروا دیا۔