ملتان 31 مئی 2021 ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی کا دورہ، جلالپور پیروالا آر پی او ملتان کی ڈی ایس پی آفس میں کھلی کچہری لگائی گئی آر پی او کی کھلی کچہری سائلین کی بڑی تعداد پیش ہوئی۔
آر پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے آر پی او کی سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی ۔
آر پی او سید خرم علی نے کہا عوام کے تعاون سے ہی کرائم کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور کہا کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کی پولیس افسران تک آسان رسائی ہےخرم علی نے کہا کہ پولیس اور عوام مل کر جرائم پیشہ عناصر کو ختم کر سکتی ہے۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی جلال پور عباس اختر اے ڈی آ ی جی سعدیہ سعید شریک ہوئے اور پرائیویٹ سیکرٹری عبدلقادر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالر حیم ، پی ایس اومحمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے۔