ملتان لودھراں دورویہ سڑک کے 7 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، کام کا آغاز جلد ہو گا

42

ملتان، 22 مئی (اے پی پی):ملتان لودھراں دورویہ سڑک کے 7 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر کام کا آغاز جلد  ہو گا۔

 جی ایم این ایچ اے  لودھراں ملتان بشارت حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر مجاہد کالرو نے کمشنر سے ملاقات کی اور کمشنر جاوید اختر محمود کو منصوبے بارے بریفنگ  دی۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 62 کلومیٹر طویل سڑک پر 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور  ملتان لودھراں دورویہ سڑک میں 5 فلائی اوورز، ایک انڈر پاس بنایا جائے گا جبکہ اس منصوبے کو  2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا ملتان لودھراں دو رویہ سڑک سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہونگی اور  روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جلد ملتان لودھراں دوریہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔