ملتان ڈویژن میں کلین اینڈ گرین مہم کے فیز ٹو کا آغاز کردیا گیا

42

ملتان، 18 مئی (اے پی پی): ملتان ڈویژن میں کلین اینڈ گرین مہم کے فیز ٹو کا آغاز کردیا گیا  ہے ،فیز ٹو میں  شجر کاری مہم کے ساتھ صفائی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔

 کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین مہم فیز ٹو کا پہلا جائزہ اجلاس ہوا،  اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور تعمیر نو کے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کلین اینڈ گرین فیز 1 کے اہداف  کامیابی سے مکمل کرلئے گئے ہیں ، گرین کلین مہم فیز 2 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو  ٹاسک دے دیا۔

 جاوید اختر محمود نے کہا کہ گرین کلین مہم فیز 2 میں ملتان ڈویژن کو ہر صورت ٹاپ رینک پر ہونا چاہیے اور  فیز ون کے تحت ڈویژن میں شجرکاری مہم میں 1.37 ملین پودے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں شجر کاری مہم کا نیا ٹارگٹ مقرر کریں اور  فیز ٹو میں کل سے  مایواکی جنگل لگانے کا کام شروع ہوجائے گا۔

 کمشنر نے کہا کہ تمام اضلاع فیز ٹو کیلئے ایک ہفتہ میں پلان تیار کرکے کمشنر آفس  جمع کرائیں، ڈویژنل انتظامیہ کو  مخیر حضرات کی شجر کاری میں بھرپور معاونت حاصل ہے۔

کمشنر نے کہا کہ بھانوں کی شہری علاقوں سے منتقلی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور  گرین اینڈ کلین مہم کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیح ہیں۔انہوں  نے کہا وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر  موصول  شکایات کو فوری حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی اپنے اضلاع میں گرین اینڈ کلین مہم کے اہداف پر تفصیلی بریفننگ دیں۔