اسلام آباد،09مئی(اے پی پی):ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسین لگوانے کا عمل جاری ہے
، اسلام آباد میں لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کے لئے ویکسینینشن سینٹرز میں موجود ہے۔
ویکسین لگوانے کا عمل کیسا ہے ،کس طرح لوگ ویکسین لگواتے ہیں اور ویکسین لگوانے کے حوالے سے لوگوں کا کیا رجحان ہے ۔ اس حوالے سے ویکسینیشن سنٹرز پر موجود شہریوں نے کہا کہ نا صرف اپنی بلکہ دوسرے کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لگانا ضروری ہے،ویکسین لگانے کا عمل انتہائی آسان ہے اور ویکسینیشن سنٹرز میں موجود عملہ ویکسین لگانے کیلئے آنے والوں کی مکمل رہنمائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق پائی جانی والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے باقاعدہ مہم چلانے کی ضرورت ہے اور ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد اور اوقات کار میں اضافے کی ضرورت ہے۔
ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والے شہری نے کہا کہ مجھے ویکسین لگاتے ہوئے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی، ہمیں اس وباء کے خاتمے کیلئے ویکسین ضروری لگانی چاہیے ۔