نارووال؛ ریسکیو1122 اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کو جانچنے کیلئے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا

25

نارووال،29مئی( اے پی پی): کیپٹن ارشاد کرکٹ اسٹیڈیم نارووال میں ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کو جانچنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر عدنان نواز کی زیر نگرانی فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔جس میں ریسکیورز کا 1میل دوڑ کا ٹیسٹ لیا گیا اور تمام ریسکیوز کا وزن اور قد کی پیمائش کی گئی۔

 ڈی ای او 1122 نے کہا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد ریسکیورز کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے خود کو تیار کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر تمام ریسکیورز کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ریسکیورز کی پرفارمینس کو مزید  بہتر بنایا جا سکے۔

 تمام ریسکیوز کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے  تیار ہیں۔