نارووال؛ عالمی روڈ سیفٹی ویک پر ریسکیو 1122  سنٹرل اسٹیشن پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا

49

نارووال،21مئی( اے پی پی):  ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر   کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122نارووال انجنئیر عدنان نواز  کی زیرنگرانی ریسکیو 1122کی جانب سے عالمی روڈ سیفٹی ویک  منایاجا  رہا ہے، 17مئی سے روڈ سیفٹی  کے متعلق لوگوں کو آگاہی کا سلسلہ جاری ہے جو 23 مئی  کو اختتام پذیر ہوگا۔

 اسی حوالے  سے ریسکیو 1122 نارووال سنٹرل اسٹیشن پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں بڑی تعداد میں شہریوں، ریسکیو آفیسرز، ریسکیو جوانوں اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز نے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ریسکیو 1122 معاشرے کو محفوظ بنانے کے لئے ہمہ وقت  کوشاں ہے۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے  ہم روڈ  پر ہونے والے  ٹریفک حادثات  میں  انسانی جانوں کے ضائع ہونے کو  کم کر سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار  ہیلمٹ، سائیڈ مرر کے استعمال  کو یقینی بنائے۔انہوں نے گلوبل روڈ سیفٹی ویک منانے کی تاریخ اور مقاصد  پر روشنی ڈالی اور کہا کہ روڈ سیفٹی کے بارے متعلقہ اداروں کا ساتھ دیں  تاکہ سفر کو محفوظ اور آسان  بنانے میں اپنا کردار  ادا کر سکیں۔