ملتان،31مئی (اے پی پی): وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے”خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام سے گلیاں،بازار اور کھیلوں کے میدان سجنے سنورنے لگے، عام شہری، کھلاڑی، فنکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات خدمت پروگرام کی کامیابی کے معترف ہوگئے ہیں نامور کھلاڑیوں کی ویڈیو پیغامات کے ذریعے پروگرام کی تعریف و توصیف کی گئی ہے۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عامر یامین نے سپورٹس گراونڈ کی بحالی پر سردار عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا، قومی کرکٹر عامر یامین نے کہا کہ کرکٹ گراونڈ اور لائٹنگ کی بحالی سے رات کے اوقات میں بھی پریکٹس کرنے اور میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ملتان ریجن کے کپتان مطلوب قریشی بھی صاف ستھرا ملتان مہم سے خوش ہوئے اور حکومت وقت کا شکریہ ادا کیا۔
فرسٹ کلاس کرکٹر بابر علی نے” خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کو شہریوں کی صحت کے لئے مثبت قدم قرار دے دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم کی نگرانی میں یوتھ سینٹر میں واقع ریسلنگ ایرنا کی تزئین و آرائش شروع کردی گئی ہے سپورٹس کمپلیکس میں واقع کھیلوں کے مختلف گراونڈز کو صاف اور خوبصورت بنانے کا کام بھی جاری و ساری ہے۔