پشاور، 27 مئی(اے پی پی): پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نرسنگ ڈویژن کو کورونا کی وبا میں تاریخی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمعرات کو یہاں نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر نرسز میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیمِ کئے گئے۔
نرسز میں اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس ہسپتال ڈین پروفیسر عبد اللطیف خان، نرسنگ ڈائریکٹر مس کیتھرین مونانا اور ایسوسیٹ نرسنگ ڈائریکٹر محمد الیاس نے تقسیم کیے۔
دوسری جانب نرسوں کی جانب سے بھی کورونا کی وبا میں اسی طرح اپنا اہم کردار کرنے کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔