نوشہرہ ورکاں ،11 مئی (اے پی ):پنجاب بھر میں گزشتہ روز سے سستا رمضان بازاروں بند کیے جانے کے بعد مارکیٹوں میں مہنگائی کا جن اتر ایا پھل اور سبزیوں کے ریٹ روائتی صورت میں بڑھا بڑھا دیے گئے،چکن گوشت ساڑھے چار سو روپیے فی کلو۔چینی ایک سو روپیے فی کلو۔بڑا گوشت پانچ سو روپیے فی کلو۔بکرے کا گوشت ایک ھزار سے گیارہ اور بارہ سو روپیے فی کلو۔تک قیمتیں من مانے داموں وصول کی جارھی ھیں،اور جہاں عوام کورونا تھریڈ کے دوران لاک ڈاؤن جیسی صورتحال سے بے حال اور روز گار کے حصول سے پریشان ھیں وھاں مہنگائی کے بے لگام عمل سے عوام کو عید الفطر کی خوشیاں بھی بے معنی لگنے لگی ھیں.اور آئندہ آنے والے عید کے دنوں میں عوام کی جیبیں کاٹنے کے لیے دوکانداروں نے دماغی صلاحیتوں کی دھار تیز کر لی ھے اور میٹھی عید کے موقع پر چینی اور گھی پر گرانفروشی کا عید ٹیکس لگا دیا گیا ھے،
عوامی حلقوں کا کہنا ھے عید کی چھٹیوں کے دوران گرانفروشی کے ناسوری عمل کو روکنے کے لیے اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹس تعینات کیے جائیں اور عوام کو سستے داموں کنٹرول ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔