نوشہرہ ورکاں؛ گندم کے فضلات کو لگائی گئی آگ بھڑک اٹھی، بارہ ایکڑ گندم اور پچاس ایکڑ گندم کا ناڑ جل گیا

38

نوشہرہ ورکاں،02 مئی(اے پی پی): نواحی گاؤں بڈھا گورائیہ میں گندم کے فضلات کو لگائی گئی آگ بھڑک اٹھی بارہ ایکڑ گندم اور پچاس ایکڑ گندم کا ناڑ جل گیا۔ریسکیو 1122 کی تین گاڑیوں نے ایک گھنٹہ کے آپریشن  کے بعد  آگ پہ قابو پالیا اور بیس ایکڑ گندم اور بیس ایکڑ گندم کے ناڑ کو بچا لیا۔ تیز ہوا کی وجہ سے ریسکیو 1122 کو آگ پہ قابو پانے میں کافی مشکلات پیش آئیں اسکے علاوہ ریسکیو 1122 کو ریسکیو کیلئے کافی دیر بعد اطلاع دی گئی جسکی وجہ سے اتنا نقصان ہوا۔