نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےالاٹیوں کے لئے بلا سود قرض کی فراہمی، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی  اور اخوت کے درمیان ایم او ایو پر دستخط   ہو  گئے

31

لاہور،24 مئی (اے پی پی) :  نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےالاٹیوں کے لئے بلا سود قرض کی فراہمی کیلئے  پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)  اور اخوت کے درمیان ایم او ایو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی جی پھاٹا محمد آصف چوہدری اور سی ای او اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمیاں محمود الرشید  نے کہا کہ بلا سود قرض کی فراہمی کے لئے اخوت کو ایک ارب روپے فراہم کریں گے،اخوت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے الاٹیوں کو  بلا سود قرض فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر حضرو ضلع اٹک اور چشتیاں پراجیکٹ کے الاٹیوں زیہ قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

میاں محمودالرشید نے کہا کہ ایک الاٹی کو 10 لاکھ روپے کا بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا قرض کی فراہمی میں بیواؤں اور معذور افراد کو خصوصی ترجیح دی جائے گی،گھر کی تعمیر دو سال میں مکمل کرنا ہوگی قرض کی واپسی کی مدت 10 سال ہوگی۔