وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے ہمراہ ملاقات

30

کوئٹہ، 26 مئی (اے پی پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے ملاقات کی ملاقات میں صوبے میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ہنگلاج ماتا مندر کی بہتری سمیت صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ اقلیتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔

صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتی ہےوزیراعلی نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس موقع پر چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ موجودہ حکومت کے بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات مثالی ہیں۔