اسلام آباد، 30 مئی (اےپی پی)::وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدکویت کی فلائٹ 0206 کےذریعےایک روزہسرکاری دورےپرگزشتہ رات کویت روانہ ہوگئے،وزارت داخلہ کیطرف سےجاری بیان کےمطابق کویت کےسفیرنصرالمطیری نےوزیرداخلہ کواسلام آبادائیرپورٹ پررخصت کیاوزیرداخلہ کویتی حکومت سےپاکستانی شہریوں کےلئےویزابحالی پرمذاکرات کرینگے۔فیملی اوربزنس ویزاسمیت لیبرویزاکی بحالی پربھی مذاکرات ہونگے۔وزیرداخلہ اپنےدورہ کےدوران کویت میں اپنےہم منصب سےملاقات کرینگے۔ وزیرداخلہ کویت کےامیرکووزیراعظم عمران خان کاخصوصی مراسلہ بھی پہنچائیں گے۔کوی تنے 2011 سےپاکستانی شہریوں کےلئےویزاپرپابندی لگارکھی ہے۔