اسلام آباد، 21 مئی (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے جمعہ کو ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور متعلقہ وزارتوں کے تحت جاری منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
صوبائی وزراء پنجاب محمد سبطین خان، صمصام علی بخاری، صوبائی رکنِ اسمبلی بلوچستان نور محمد دُومڑ اور عطاء اللہ شادی خیل اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر ملاقات میں شامل تھے