وزیرِاعظم عمران خان سےخیبرپختونخواسےتعلق رکھنےوالےاراکین ِصوبائ یاسمبلی کی ملاقات

44

اسلام آباد، 21 مئی (اے پی پی):  وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی  کی  جمعہ کو یہاں  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، سید محمد اشتیاق، صوبائی اراکینِ اسمبلی ارباب جہاندار خان، ارباب محمد وسیم خان، محمد آصف خان، فہیم احمد، فضل الہی، محمد واجد اللہ خان، محمود جان، فدا محمد، کامران خان بنگش اور ضیاء اللہ بنگش شامل تھے۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی