اسلام آباد، 20مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ سعودیہ عرب دورے کے بعد وہاں مقیم پاکستانیوں کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے زرِ مبادلہ کے ذخائر پر خاطر خواہ مثبت اثرت مرتب ہو رہے ہیں۔