وزیرِ اعظم عمران خان کی ملک کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کو جلد از جلد مرتب کرنے کی اہمیت پر زور

25

اسلام آباد،20مئی (اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کو جلد از جلد مرتب کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس رفتار سے غیر منظم اور بغیر منصوبہ بندی شہروں کی حدود میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے نہ صرف ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ اس سے فوڈ سیکیورٹی اور انتظامی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہذا اس امر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے گرین ایریاز کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرسبز پاکستان ہماری آئندہ کی نسلوں کے تحفظ اور ان کو بہتر فضا کی فراہمی کے لئے ضروری ہے لہذااس حوالے سے زمین کے استعمال کے قواعد و ضوابط اور ان پر عمل درآمد کی حکمت عملی فوری طور پر مرتب کی جائے۔

اجلاس میں  وزارتِ ماحولیات کی جانب سے مرتب کردہ گرین بلڈنگ کوڈکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے زرعی، رہائشی و دیگر زمینوں کے استعمال کے حوالے سے مروجہ قوانین و قواعد میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ زرعی اراضی و گرین ایریاز کا تحفظ کیا جا سکے اور کسی ایسی زمین کی نوعیت بدلنے کا اختیار اعلیٰ سطح پر منتقل کیا جا سکے،   پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرگرین بلڈنگ کوڈز کا نفاذ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبوں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  گرین بلڈنگ کوڈ  توانائی کی بچت، پانی کی بچت، تعمیری سامان، انڈور ہوا کی کوالٹی، تھرمل کمفرٹ اور محل وقوع و ٹرانسپورٹ پر مشتمل ہے، گرین بلڈنگ کوڈ کے اطلاق سے توانائی کی مد میں 24سے 50فیصدکمی، کاربن کے اخراج کی مد میں 33سے 35فیصد کمی، پانی کی 40فیصد بچت اور سالڈ ویسٹ میں تقریبا 70فیصد کمی واقع ہوتی ہے جبکہ گرین کوڈ پر عمل درآمد کی مد میں اضافی لاگت انتہائی کم ہے جو کہ دو تین سال میں پوری ہو جاتی ہے۔

اجلاس کو ملک کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کو ازسر نو مرتب کرنے اور اس حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، سندھ اور خیرپختونخواہ نے صوبوں کے بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کی تشکیل میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ گرین ایریاز کے تحفظ،زمینوں کے استعمال  اور خصوصاً ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کے لئے نیا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے معاشرے کے کمزور طبقوں کو روزگار کے لئے آسان اور کم قیمت پر قرضوں کی فراہمی، کم آمدنی والے افراد کو ذاتی گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کی فراہمی، صحت کارڈ کی فراہمی اور غریب خاندانوں کے کم از کم ایک فرد کو ٹیکنیکل و پرفیشنل ہنر دلوانے کے حوالے سے جامع پلان بنانے اور پیش کرنے کی ذمہ داری وزیرِ خزانہ کو سونپ دی۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گرین ایریاز پروٹیکشن پلان اور اس پلان پر عمل درآمد کی حکمت عملی فوری طور پر تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ گرین ایریاز کے تحفظ کو نیشنل ایمرجنسی کے طور پر لیا جائے،  گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے کوششوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کے لئے بنکوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضوں، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسلامآباد،20مئی 2021:

٭ وزیرِاعظمعمرانخانکیزیرصدارتنیشنلکوارڈینیشنکمیٹیبرائےہاؤسنگ،کنسٹرکشناینڈڈویلپمنٹکاہفتہواراجلاس

٭وزیرِاعظمعمرانخاننےمعاشرےکےکمزورطبقوںکوروزگارکےلئےآساناورکمقیمتپرقرضوںکیفراہمی،کمآمدنیوالےافرادکوذاتیگھروںکیتعمیرکےلئےقرضوںکیفراہمی،صحتکارڈکیفراہمیاورغریبخاندانوںکےکمازکمایکفردکوٹیکنیکلوپرفیشنلہنردلوانےکےحوالےسےجامعپلانبنانےاورپیشکرنےکیذمہداریوزیرِخزانہکوسونپدی۔

٭گرینایریازکےتحفظکےلئےزرعی،رہائشیودیگرزمینوںکےاستعمالکےحوالےسےمروجہقوانینوقواعدمیںتبدیلیکرنےکافیصلہتاکہزرعیاراضیوگرینایریازکاتحفظکیاجاسکےاورکسیایسیزمینکینوعیتبدلنےکااختیاراعلیٰسطحپرمنتقلکیاجاسکے۔

٭ اجلاسکووزارتِماحولیاتکیجانبسےمرتبکردہگرینبلڈنگکوڈکےحوالےسےبریفنگ

٭  پائلٹپراجیکٹکےطورپرگرینبلڈنگکوڈزکانفاذنیاپاکستانہاؤسنگمنصوبوںسےکرنےکافیصلہ

٭  گرینبلڈنگکوڈتوانائیکیبچت،پانیکیبچت،تعمیریسامان،انڈورہواکیکوالٹی،تھرملکمفرٹاورمحلوقوعوٹرانسپورٹپرمشتملہے۔ گرینبلڈنگکوڈکےاطلاقسےتوانائیکیمدمیں 24سے 50فیصدکمی،کاربنکےاخراجکیمدمیں 33سے 35فیصدکمی،پانیکی 40فیصدبچتاورسالڈویسٹمیںتقریبا 70فیصدکمیواقعہوتیہے۔ جبکہگرینکوڈپرعملدرآمدکیمدمیںاضافیلاگتانتہائیکمہےجوکہدوتینسالمیںپوریہوجاتیہے: شرکاءکوبریفنگ

٭ اجلاسکوملککےبڑےشہروںکےماسٹرپلانزکوازسرنومرتبکرنےاوراسحوالےسےابتککیپیشرفتپرتفصیلیبریفنگ

٭ چیفسیکرٹریپنجاب،سندھاورخیرپختونخواہنےصوبوںکےبڑےشہروںکےماسٹرپلانزکیتشکیلمیںابتکہونےوالیپیشرفتسےوزیرِاعظمکوآگاہکیا۔

٭ چیفسیکرٹریخیبرپختونخواہنےبتایاکہگرینایریازکےتحفظ،زمینوںکےاستعمالاورخصوصاًہاؤسنگسوسائٹیوںکیمنظوریکےلئےنیاقانونمتعارفکرایاجارہاہے۔

٭ وزیرِاعظمعمرانخاننےملککےبڑےشہروںکےماسٹرپلانزکوجلدازجلدمرتبکرنےکیاہمیتپرزوردیتےہوئےکہاکہجسرفتارسےغیرمنظماوربغیرمنصوبہبندیشہروںکیحدودمیںاضافہہورہاہےاسسےنہصرفماحولیاتکوشدیدخطراتلاحقہیںبلکہاسسےفوڈسیکیورٹیاورانتظامیمسائلپیداہونےکااندیشہہےلہذااسامرپرفوریتوجہدینےکیضرورتہے۔

٭ وزیرِاعظمنےگرینایریازکےتحفظپرزوردیتےہوئےکہاکہسرسبزپاکستانہماریآئندہکینسلوںکےتحفظاورانکوبہترفضاکیفراہمیکےلئےضروریہےلہذااسحوالےسےزمینکےاستعمالکےقواعدوضوابطاورانپرعملدرآمدکیحکمتعملیفوریطورپرمرتبکیجائے۔

٭ وزیرِاعظمکیچیفسیکرٹریپنجابکوگرینایریازپروٹیکشنپلاناوراسپلانپرعملدرآمدکیحکمتعملیفوریطورپرتشکیلدینےکیہدایت

٭ گرینایریازکےتحفظکونیشنلایمرجنسیکےطورپرلیاجائے: وزیرِاعظمکیہدایت

٭ گرینایریازکےتحفظکےحوالےسےکوششوںمیںعوامکیبھرپورشرکتکویقینیبنایاجائے: وزیرِاعظم

٭ ڈپٹیگورنرسٹیٹبنکنےوزیرِاعظمکوکمآمدنیوالےافرادکوگھروںکیتعمیرکےلئےبنکوںکیجانبسےفراہمکیےجانےوالےقرضوں،عوامکودرپیشمسائلاورانکےحلکےلئےاٹھائےجانےوالےاقداماتکےحوالےسےبریفنگدی۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭