وزیر اطلاعات و نشریات کاعید کے دوران ایس او پیز پرعمل درآمد کے حوالے سے خصوصی پیغام

24

اسلام آباد، 12 مئی (اے پی پی): وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے عید کے دوران ایس او پیز پرعمل درآمد کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنے ہمسایہ ملک مین کورونا کی تباہی دیکھی ہے، خود پاکستان میں بھی آپ نے دیکھا ہے کہ مسلسل کورونا کیسیز میں اضافہ ہوا ہے اسی صورتحال کے مدنظر حکومت پاکستان نے 8 تاریخ سے لے کر 16 تاریخ تک عید کی طویل چھٹیاں کیں ہیں۔ ان چھٹیوں کے دوران جو ایس او پیز جاری کئیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد سے ہی ہم کورونا سے بچ پائیں گے، گھر رہیں، محفوظ رہیں  یہ بنیادی موٹو ہو گا ان چھٹیوں کا، ان چھٹیوں میں جہاں عید کی چھٹیوں میں ہم باہر جاتے تھے لوگوں کو ملتے تھے، رشتے داروں کو ملتے تھے اور عید کی خوشیاں بانٹتے تھے اس بار اپنے دوستوں کو، رشتے داروں کو اور خود اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے ہم گھروں میں رہیں گے اور ایک دوسرے سے رابطے کا ذریعہ ہو گا انٹرنیٹ، فون یا پیغامات جو ایک دوسرے کو ارسال کرتے ہیں کیونکہ گھر رہیں گے تو محفوظ رہیں گے، اس دوران ہماری جو آمدورفت ہے وہ محدود ہو گی۔

حکومت پاکستان نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ہے اس کو بند کیا ہے، 8 مئی تک اضافی ٹرینیں تو چلیں گی لیکن اس کے بعد ہمارا جو شہروں کے درمیان رابطہ کار ہے اس کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور عوام کے تعاون سے ہی اور ایس او پیز پر عمل سے ہم اس وبا سے جان بچا سکتے ہیں دوسری طرف ہم نے اس پر عمل نہیں کیا تو آپ کے سامنے ہے جو کچھ ہندوستان میں ہوا وہ پاکستان میں بھی ہو سکتا ہے اس لئے گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔